فائل فوٹو
فائل فوٹو

حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ,9 شہری ہلاک

تل ابیب: حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی اور 9 شہری ہلاک  ہوگئے۔

میڈیا نیوز کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔فوج کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں ایک اور فوجی کو ہلکی چوٹ لگی ہے۔

ان کی ہلاکت سے 8 سے 13 اکتوبر تک لبنان کی سرحد پر حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے حملوں میں مزید 9 شہری مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔