فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے فلمی ہدایت کار کو 8 سال قید، کوڑے مارنے کی سزا

تہران: ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے مارنے اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈائریکٹر کی نئی فلم کانز فلم فیسٹیول میں شامل کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے قومی سلامتی کے جرائم کے الزام میں سزا سنائی اور جائیدا ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔وکیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عدالت نے رسولوف کی فلموں اور ڈاکیومنٹریز کو ملکی سلامتی کے خلاف اکسانے اور جرم کرنے کی مثال قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈائریکٹر کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل انہیں اور ان کی پروڈکشن ٹیم کو حکومت کی جانب سے دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایرانی ڈائریکٹر کے وکیل نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حکام نے کچھ اداکاروں سے پوچھ گچھ کی تھی اور انہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ رسولوف اپنی فلم کی نمائش میں شرکت کے لئے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔