انتھونی شوکت سوئیڈن سے چند روز قبل ہی پرتگال آئے تھے، فائل فوٹو
انتھونی شوکت سوئیڈن سے چند روز قبل ہی پرتگال آئے تھے، فائل فوٹو

پاکستانی طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل

لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسر چ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا ، مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا اور موبائل ،کیش اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ، اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

پرتگال میں کمیونٹی ذرائع کا ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کہنا تھا کہ انتھونی شوکت سوئیڈن سے چند روز قبل ہی پرتگال آئے تھے، بے دردی سے قتل کا واقعہ پورتو میں پیش آیا۔ انتھونی کا قتل ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوا، تاہم مقامی پولیس سے قتل کی اصل وجوہات و محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔