پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

 

ڈبلن (اُمت نیوز)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمز کی جانب سے ایک، ایک میچ جیتنے کے سبب سیریز برابر ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کیا۔