لنکا پریمیئر لیگ،دمبولا تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

 

کولمبو (اُمت نیوز) لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک برطانوی بنگلا دیشی شہری تمیم رحمان کو میچ فکسنگ کے الزام میں سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا، لنکا پریمیئر لیگ نے مالک کی گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ نے معاملے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کی ساکھ کو بچانے کیلئے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا، اگر نئی اونر شپ نہیں ہوئی تو دمبولا ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ چلائے گی، تمیم رحمان پر لگائے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔