حماد اظہر پشاور پہنچ گئے، آج ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

پشاور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پشاور پہنچ گئے، وہ پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما کے گھر مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر آج اپنے خلاف درج کیسز سے متعلق پشاور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ حماد اظہر کے ایک سال بعد گزشتہ روز منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

پولیس اہلکار پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچے لیکن حماد اظہر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوچکے تھے۔

وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔