طلبا تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، فائل فوٹو
طلبا تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، فائل فوٹو

وفاقی اردو یونیورسٹی میں تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کے داخلے منسوخ کردیے جائیں گے۔ فیصلے کے خلاف طلباء تنظیموں نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، طلبا تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکم پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے طلبا کا داخلہ بھی فوری منسوخ کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔