ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی میں نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والا نوجوان گرفتار

کراچی : نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی شناخت شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک عدد لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ امتحانات سے آدھا گھنٹہ قبل پرچے لیک کرتا تھا، نہم دہم کے نام سے واٹس گروپ بنایا تھا، جس میں پیپر لیک کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ 2 مزید افراد فیاض جمالی اور سفیان بھی شامل ہیں، جو گروپ ایڈمن تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم خود بھی اے آئی کورسز کررہا ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔