پولیس حملہ آوروں کی شناخت کےلیے تمام خواجہ سراوں سے تحقیقات کررہی ہے، فائل فوٹو
پولیس حملہ آوروں کی شناخت کےلیے تمام خواجہ سراوں سے تحقیقات کررہی ہے، فائل فوٹو

روف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما روف حسن کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق روف حسن نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف ہسپتال سے لی، سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگرپرنٹس کی شناخت کےلیے لاہور کی لیب میں بھجوادیا گیا ہے اور حملے کی جگہ کی سی سی ٹی وی بھی فارنزک کے لئے ایف آئی اے کو دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کے لئے فوٹیجز آج نادرا کو بھجوائی جائیں گی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، پولیس حملہ آوروں کی شناخت کےلیے تمام خواجہ سراوں سے تحقیقات کررہی ہے، حملے کی تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔