فی تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے کم  ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی، فائل فوٹو
فی تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے کم  ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی، فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6200 روپے کمی

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6200 روپے کم  ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔ اسے طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5315 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2800 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 60 ڈالر سستا ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔