فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لیے ٹیکس فری کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لیے ٹیکس فری کررہے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

مریم نواز کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران پنجاب میں ڈویلپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔