شہبازشریف کی حکومت کاکےپی سےتعصب انتہا کوپہنچ گیا ہے، فائل فوٹو
شہبازشریف کی حکومت کاکےپی سےتعصب انتہا کوپہنچ گیا ہے، فائل فوٹو

علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اجلاس مین نہ بلانے پر تنقید

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس مین نہ بلانے پر شدید مذمت کی۔مشیرخزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکومدعونہیں کیاگیا لیکن باقی تمام وزرائےاعلیٰ کودعوت دی گئی ہے ۔ اپیکس کمیٹی میں وزیراعلیٰ کونہ بلانافیڈریشن اصولوں کیخلاف ہے.

دوسری جانب بیرسٹرسیف نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت کاکےپی سےتعصب انتہا کوپہنچ گیا ہے، ایس آئی ایف سی اجلاس میں کےپی کےسواتمام وزرائےاعلیٰ مدعوہیں 25مئی کواجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کومدعو ہی نہیں کیاگیا۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی غیرموجودگی میں خیبرپختونخواصوبےکافیصلہ قبول نہیں ہے، خیبرپختونخواحکومت متعصبانہ اقدام کی شدیدمذمت کرتی ہے ،صوبےکےوسائل پرپہلاحق کےپی کےعوام کاہے لیکن موجودحکومت ملک کوصوبائیت کی طرف دھکیل رہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔