ناسا کے خلابازوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد خلائی اسٹیشن سے تصویر شیئر کردی، فائل فوٹو
ناسا کے خلابازوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد خلائی اسٹیشن سے تصویر شیئر کردی، فائل فوٹو

ناسا کے خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے ووٹ ڈالا

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں زمین کے بعد خلا میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلا بازوں نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرلیا ہے۔ ناسا کے خلابازوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد خلائی اسٹیشن سے تصویر شیئر کردی، امریکی خلا بازوں نے الیکٹرک بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں ہیرس کاونٹی کلرک آف کورٹ آفس نے بتایا ہے کہ ناسا کے خلابا زبچ ولمور، سنی ولیمز اور ڈان پیٹیٹ نے انتخابات کے دن سے ایک روز قبل بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے اپنا ووٹ ڈالا۔