کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس کے حملے سے ہونے والی تباہی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے یوکرین کا دورہ کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اتوار کو نشر ہونے والے سی بی ایس ”60 منٹ“ انٹرویو میں کہا کہ براہ کرم، کسی بھی قسم کے فیصلے، کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل لوگوں، عام شہریوں، جنگجوؤں، ہسپتالوں، گرجا گھروں، تباہ شدہ یا مردہ بچوں کو دیکھنے کے لیے یوکرین آئیں۔
ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یوکرین کے دورے پر آئیں گے تو انہیں سب سمجھ آجائے گی کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان کے ملک کے ساتھ کیا کچھ کیا ہے۔
واضح رہے فروری کے آکر میں یوکرینی صدر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے گرما گرم بحث ہوئی تھی۔