پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔
پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔