ممبئی: بھارتی فوج کے بزدلانہ حملہ کے بعد بھارت کو پاکستان کے حملے کی فکر ستانے لگی جس کے باعث وہاں جاری آئی پی ایل کا میچ متاثر ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کا 11 مئی کو ہونے والا میچ دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کو انتظامیہ سے اجازت نامہ ملنے کا انتظار ہے۔
ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ دھرم شالہ پنجاب کنگز کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں ٹیم نے آئی پی ایل 2025 میں 3 میچز کھیلنے تھے جبکہ پنجاب کنگز پہلے ہی دھرم شالہ میں ایک میچ کھیل چکی ہے۔
اگرچہ ابتدا میں ممبئی کو متبادل مقام کے طور پر غور کیا گیا تھا، لیکن پھر احمد آباد کو منتخب کیا گیا تاکہ دونوں ٹیموں کو اپنے ”ہوم ایڈوانٹیج“ کا فائدہ درکار نہ ہوسکے۔