لاہور : بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو شدید خطرات لاحق ہونے پر باقی میچز کراچی منتقل کردئے گئے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جنگی حالات اور ڈرون گرنے کے تسلسل کے باعث پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ملتوی کیے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی، فرنچائزز اور غیر ملکی پلئیرز کی میٹنگ طلب کی گئی، غیر ملکی پلئیرز کی رائے کی روشنی میں میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
میچز کراچی میں کرانے کا حتمہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ابھی تک ”آن“ ہے۔