پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا، فائل فوٹو
پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا، فائل فوٹو

انڈیا پاکستان کشیدگی ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ منسوخ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ کا آج کا پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے کے مطابق تبدیل کی گئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا تاہم پاکستان اور درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث اس کے منعقد ہونے پر سوالیہ نشان موجود تھا۔

آج پاکستانی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب موجود فوڈ سٹریٹ میں بھی گرا ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ پی ایس ایل بقیہ میچوں کو بھی اسی طرح ری شیڈول کیا جائے گا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔