فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا خوف، دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل معطل

نئی دہلی : پاک بھارت کشیدگی کے باعث دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی کردیا گیا۔

آئی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس کی گورننگ کونسل نے یہ فیصلہ تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا ہے۔

اس کے مطابق فرنچائزز نے اپنے کھلاڑیوں کی تشویش اور جذبات اور براڈکاسٹر، سپانسرز اور شائقین کے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلیے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔

گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت آئی پی ایل کو ملتوی کرنے پر ایسے حالات میں مجبور ہوا ہے جب پاک فوج کے ہاتھوں اس کے رافیل طیارے، اسرائیلی ساختہ ڈرون اور ایل او سی پر پاک فوج کے دندان شکن جواب سے بھارت بڑے پیمانے پر عسکری نقصان اٹھا چکا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز آئی پی ایل میں پیش آئے واقعے کے بعد چیئرلیڈر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں شدید خوف میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اچانک پورا اسٹیڈیم خالی کروایا گیا، سب چیخ رہے تھے! شاید میں ابھی تک صدمے میں ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ رو کیوں نہیں رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔