لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے ای شفت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز کو متحدہ عرب امارات شفت کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ان 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز دبئی میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیر ملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے ، لیگ کے شیڈول میں 6 سے7 روز کا فرق آسکتا ہے۔