پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا، فائل فوٹو
پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا، فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ 8 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق میچز ملتوی کرنے کافیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔