فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

طیارہ حادثہ : میڈیکل کے 50 سے 60 طلبا ہسپتال منتقل

احمد آباد: انڈیا کی فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش انے والے حادثے کے بعد میڈیکل کے 50 سے 60 کے قریب طلبا کو ہسپتال میں طبی امداد کے لیے پہنچایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کے پانچ طلبا تاحال لاپتہ ہیں جبکہ دو شدید زخمیوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈاکٹروں کے چند رشتہ دار بھی لاپتہ ہیں۔ میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق اب تک طیارے میں سوار جن مسافروں کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے، اُن میں کوئی بھی زندہ حالت میں نہیں۔

یاد رہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گِرا تھا۔