فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے 44 ڈرون اور کواڈ کاپٹر مار گرائے ،ایران

تہران: ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 44 ڈرون اور کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بارڈر گارڈز کے کمانڈر احمد علی گودرزی نے کہا کہ ایران کی سرحدی یونٹس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 44 ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا۔

ایرانی میڈیا کی خبروں کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 128 ایرانی شہری جاں بھق اور تقریباً 900 زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی تنظیموں اور میڈیا نے مختلف اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں تاہم آزادانہ طور پر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔