فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران، اسرائیل جنگ: روس نے امریکہ کو پھر خبردار کردیا

ماسکو: ایران اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے روس نے امریکہ کو خبردار کردیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ  اسرائیل کو براہِ راست فوجی امداد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی خبردار رہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید غیر مستحکم کرسکتی ہے، ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی طاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اماراتی صدر محمد بن زید النہیان سے اسرائیل ایران بحران کے بارے میں فون پر بات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے "گہری تشویش” اور فوری حل کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پوتن نے بحران میں ثالثی میں مدد کے لیے روس کی رضامندی کا اعادہ کیا اور اپنے اماراتی ہم منصب کو دیگر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں   امریکہ  کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ  امریکہ   اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہو جائے۔

علاوہ ازیں قطری وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیر قطر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خط موصول ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایرانی صدر کے خط کے مندرجات ظاہر نہیں کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔