فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی

دوحہ: امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔

امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ اطلاع تک وہ گھروں میں ہی مقیم رہیں، یہ مشورہ احتیاطی تدبیر کے طور پر دیا گیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔

خیال رہے کہ  قطر میں واقع العدید ایئر بیس جو امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، وہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

عراق سے بین الاقوامی آئل کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کا انخلا

عراق سے بین الاقوامی آئل کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کا انخلاء تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ملازمین نے 13 جون سے عراق چھوڑنا شروع کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق سے حالیہ دنوں میں تقریباً تمام ہی بین الاقوامی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین جاچکے ہیں۔اس معاملے پر بین الاقوامی آئل کمپنیوں نے موقف اختیار کیا کہ انخلاء سے تیل کی پیداوار یا آپریشن پر اثر نہیں پڑا۔عراقی حکومت نے اپیل کی ہے کہ امریکا اور ایران کی کشیدگی میں عراق کو میدان جنگ نہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔