پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

عرفات منہاس اس میچ کے ذریعے اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، غازی غوری اور عبدالصمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

May 30, 2026 · اسپورٹس

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، جبکہ عرفات منہاس اس میچ کے ذریعے اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت، غازی غوری اور عبدالصمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک تاریخی موقع بھی ہے کیونکہ قومی ٹیم اپنی تاریخ کا ایک ہزارواں ون ڈے میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔