کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ویٹا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔
اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔ جاں بحق شخص کی لاش پہلے جناح اسپتال منتقل کی گئی پھر لاش کو اسپتال سے چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔