فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیلی فضایہ کے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر حملے

بیروت: اسرائیلی فضایہ کے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں کے مضافات حملے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

ملک کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں قصبوں سے باہر کھلےعلاقوں کو نشانہ بنایا گیاجن میں زراریح، کفرار ملکی اور انصار کے دیہات شامل ہیں، فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ حزب اللہ کے ساتھ گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان پر تقریباً روزانہ حملے کر رہا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بڑھی تو گروپ "مناسب” اقدامات کر سکتا ہے۔ ابھی تک، ایران کے اتحادی گروپ نے اس تنازعے میں فوجی مداخلت نہیں کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔