پی ایس ایل 11 فائنل: حیدرآباد کنگزمین نے پشاور زلمی کو جیت کیلیے 130 رنز کا ہدف دے دیا
حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فوٹو سوشل میڈیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین نے پشاور زلمی کو جیت کیلیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔
حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔جبکہ حنین شاہ 9 رنز ہی بنا سکے، صائم ایوب 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور عاکف جاوید 5 رنز ہی بنا پائے۔