فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ، قطر کا دعوی

دوحہ: قطرکی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

قطری کی وزراتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ہم اسے ریاست قطر کی خودمختاری، اس کی فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اورایرانی میزائلوں کو ناکام بنا دیا اور اڈے کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ قطری مسلح افواج کے ارکان، دوست افواج اور دیگر سمیت بیس پر اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات  کیے گئے تھے۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر اس جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے حساب سے مساوی انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

حملہ ‘برادر’ قطر کے خلاف نہیں تھا، ایران

دوسری طرف ایران کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ حملہ ‘برادر’ قطر کے خلاف نہیں تھا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ العدید ایئر بیس پر میزائل حملہ قطر کے رہائشی علاقوں سے دور تھا۔ "اس اقدام سے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے معزز لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اسے برقرار رکھنے اور جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔