غزہ،امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 24 شہید

وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 24 ہوگئی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی۔

اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔