بون: جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا وقت آ گیا، اسرائیل کو جنگ کو ختم کرنا چاہیے۔
منگل کے روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا "وقت آ گیا ہے”۔
اگرچہ مرز نے نوٹ کیا کہ اسرائیل کو "اپنے وجود اور اپنے شہریوں کی حفاظت کا حق حاصل ہے”، انھوں نے زور دیا کہ جرمنی کو "تنقیدی طور پر سوال کرنے کی اجازت ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کیا حاصل کرنا چاہتا ہے”۔
فریڈرک مرز نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ "غزہ کی پٹی کے لوگوں، خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ انسانی سلوک” کو یقینی بنائے۔