کراچی میں جشن آزاد معرکہ حق کے سلسلے میں خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فیتہ کاٹ کر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ، صوبائی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیزرٹ ٹرین پہلے سے چل رہی ہے ، خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی کو جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، ہماری فورسز نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی، بھارت کو اپنی ٹیکنالوجی پر بہت غرور تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے، شرجیل میمن
سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کی جانب گامزن ہے، عوام کو صرف سیاسی نعرے نہیں چاہئیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos