آبنائے ہرمز کے قریب ایک بھارتی کارگو آتشزدگی کے بعدغرقاب۔ ملاح ہلاک
باقی عملے کو بچالیاگیا۔کئی زخمی۔ دبئی میں زیر علاج
تصویر :سوشل میڈیا
آبنائے ہرمز کے قریب ایک بھارتی کارگو جہاز پرآگ بھڑکنے کے بعد غرقاب ہوگیا، ایک بھارتی ملاح ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ باقی عملے کوبچا لیا گیا۔
عام سامان لے جانے والے لکڑی کے دھاؤ (روایتی کارگو جہاز) پر 18 بھارتی سوار تھے۔ یہ جہاز دبئی سے یمن کے شہرمکالا جا رہا تھا جب آبنائے ہرمزکے قریب اس پر فائرنگ کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ جہاز بعد میں ڈوب گیا۔
ہلاک ملاح کی شناخت الطاف طالب کے نام سے ہوئی ہے جو انجن ڈرائیورتھا۔زخمی ملاحوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔ عملے کے 17 ارکان کو ایک گزرتے ہوئے جہاز نے بچا لیا۔ بھارتی قونصل خانہ دبئی ان کی مدد کر رہا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی قونصل خانے کے حکام نے ریسکیو کیے گئے مسافروں سے گزشتہ راتملاقات کی۔ قونصل خانہ دھاؤ کے مالک سے بھی رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔
تفتیش جاری ہے کہ جہاز پر آگ لگناحادثہ تھا یا یہ واقعہ کسی بیرونی حملے کا نتیجہ تھا۔