بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 1.86 ڈالر (تقریباً 1.87 فیصد) کم ہو کر 97.50 ڈالر فی بیرل تک آ گئی
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 1.86 ڈالر (تقریباً 1.87 فیصد) کم ہو کر 97.50 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 2.25 ڈالر (2.27 فیصد) کمی کے بعد قیمت 96.83 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق ممکنہ سفارتی پیش رفت کی امید نے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کو کم کیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن میں دونوں اہم بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 4 فیصد سے زائد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تقریباً 3 فیصد تک بڑھ گیا تھا۔ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر دباؤ اور پابندیوں سے متعلق اقدامات تھے، جنہوں نے سپلائی کے خدشات کو بڑھا دیا تھا۔