بیجنگ میں چین، روس وزرائے خارجہ کی ملاقات۔ عالمی کشیدگی پر تشویش
ایشیا پیسیفک میں سیکیورٹی صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی گفتگو کی گئی
بیجنگ میں چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں عالمی سلامتی، ایشیا پیسیفک کی صورتحال، یوکرین بحران اور امریکہ۔ایران تنازع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ عالمی نظام میں بڑھتی کشیدگی اور یکطرفہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں اہم عالمی امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز، خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی، ایشیا پیسیفک میں سیکیورٹی صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔
وانگ ای نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور یکطرفہ بالادستی کے بڑھتے رجحانات کے منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔