حتمی فیصلہ فریقین کے درمیان سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی طے کیا جائے گا
April 15, 2026 ·
بام دنیا
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی یورینیم افزودگی پر پابندی کی مدت کا تعین ایک سیاسی فیصلہ ہے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے میں یہ فیصلہ کہ ایران کتنے عرصے تک یورینیم افزودگی سے باز رہے گا، بنیادی طور پر سیاسی نوعیت کا ہوگا۔
ان کے مطابق حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران 20 سالہ پابندی کی تجویز دی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اس کے جواب میں 5 سال کی پابندی کی پیشکش سامنے آئی ہے۔
رافائل گروسی نے واضح کیا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ فریقین کے درمیان سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی طے کیا جائے گا۔