جارجیا میلونی ہمیں جنگ میں مدد نہیں دینا چاہتیں، میں حیران ہوں۔ امریکی صدر
April 15, 2026 ·
بام دنیا
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی قریبی اتحادی اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی پر ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر نے اطالوی اخبار کورئیرے ڈیلہ سیرا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ میلونی سے حیران ہیں اور انہیں توقع تھی کہ وہ جرات کا مظاہرہ کریں گی، لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔
ٹرمپ کے مطابق اٹلی کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی خودکار تجدید روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ان کے خیال میں امریکہ کے مؤقف کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ “جارجیا میلونی ہمیں جنگ میں مدد نہیں دینا چاہتیں، میں حیران ہوں۔ کیا لوگوں کو یہ پسند ہے کہ آپ کا صدر ایران کے تیل کے معاملے میں کچھ نہیں کر رہا؟”
اس سے قبل میلونی نے ٹرمپ کے پوپ لیو سے متعلق بعض بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں “ناقابل قبول” قرار دیا تھا۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دراصل میلونی کا رویہ ہی ناقابل قبول ہے، کیونکہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں۔