جنوبی کوریا نے 27 کروڑ بیرل خام تیل ذخیرہ کر لیا

یہ مقدار تین ماہ سے زائد عرصے تک معیشت معمول کے مطابق چلانے کے لیےکافی ہے

               
April 15, 2026 · بام دنیا

جنوبی کوریا نے عمان، سعودی عرب، قطر اور قازقستان سے مجموعی طور پر 27 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل حاصل کر لیا ہے۔

صدارتی چیف آف اسٹاف کانگ ہون سک نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال کے استعمال کے حساب سے یہ مقدار تین ماہ سے زائد عرصے تک معیشت کو معمول کے مطابق چلانے کے لیے کافی ہے اور اس دوران کسی ہنگامی اقدام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا نے اسی عرصے کے دوران 21 لاکھ ٹن نیفتھا بھی حاصل کر لی ہے، جو ایک آتش گیر ہائیڈرو کاربن مائع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث جنوبی کوریا بری طرح متاثر ہوا ہے، کیونکہ اس کی تقریباً 70 فیصد خام تیل کی درآمدات آبنائے ہرمز کے راستے ہوتی ہیں، جہاں تہران اور واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔