ترکیہ میں سکول فائرنگ: 4 افرادجاںبحق، 20 زخمی

فائرنگ کرنے والا مبینہ طالبعلم واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور کے پاس 5 بندوقیں اور 7 میگزین موجود تھے۔

               
April 16, 2026 · بام دنیا

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مبینہ طالبعلم واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک ہو گیا۔ حملہ آور کے پاس 5 بندوقیں اور 7 میگزین موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں، خصوصاً بچوں کا نقصان ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔