اسرائیل نے صومالی لینڈ کے لیے پہلے سفیر کی تقرری کر دی

صومالی لینڈ نے چند ماہ قبل صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جسے اسرائیل نے تسلیم کرتے ہوئے اہم سفارتی قدم اٹھایا۔

               
April 16, 2026 · بام دنیا

اسرائیل نے صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے خطے صومالی لینڈ کے لیے اپنے پہلے سفیر کی تقرری کر دی ہے، جس کے بعد خطے میں سفارتی تناؤ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی لینڈ نے چند ماہ قبل صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جسے اسرائیل نے تسلیم کرتے ہوئے اہم سفارتی قدم اٹھایا۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکل لوٹم کو صومالی لینڈ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے، جو اس سے قبل کینیا میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمٰن محمد عبداللہی نے اسرائیل کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا، جس پر پارلیمنٹ ارکان نے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

ادھر صومالیہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی خودمختاری اور قومی وحدت کے خلاف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں خانہ جنگی کے بعد خود کو آزاد قرار دیا تھا، تاہم صومالیہ اب تک اسے تسلیم نہیں کرتا۔