دنیا مٹھی بھر جابروں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے ،پوپ لیو

تباہی مچانے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے، اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے پوری زندگی بھی ناکافی ہوتی ہے، خطاب

               
April 16, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

یاؤندے:کیمرون کے دورے پر موجود کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے عالمی رہنماؤں اور جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والی طاقتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مٹھی بھر جابروں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے۔

پوپ لیو نے اپنے خطاب میں جنگوں کے ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”جنگوں کے ماسٹرز یہ جان بوجھ کر بھول رہے ہیں کہ تباہی مچانے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے، جبکہ اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے پوری زندگی بھی ناکافی ہوتی ہے۔

انہوں نے عالمی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف تو قتل و غارت اور تباہی کے لیے اربوں ڈالر پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں، لیکن دوسری طرف تعلیم، صحت اور بحالی کے کاموں کے لیے وسائل ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتے۔

پوپ لیو کا یہ غیر معمولی اور سخت بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔