امریکی طیارہ بردار جہازوں پر خوراک کی کمی کی تردید
دونوں جہازوں پر عملے کے لیے معیاری اور صحت بخش خوراک وافر مقدار میں موجود ہے
امریکہ کے چیف آف نیول آپریشنز کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابرااہم لنکن اور ایمفیبیئس اسالٹ شپ یو ایس ایس ٹریپولی پر خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر حالیہ تصاویر میں مبینہ طور پر کم یا تقریباً خالی کھانے کی ٹرے دکھائی گئی تھیں، جو ان دونوں جہازوں پر تعینات اہلکاروں کو پیش کی گئی تھیں، جبکہ یہ دونوں بحری جہاز اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہیں۔
نیول چیف کے مطابق دونوں جہازوں پر عملے کے لیے معیاری اور صحت بخش خوراک وافر مقدار میں موجود ہے۔
انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملاحوں اور میرینز کی صحت اور فلاح میری اولین ترجیح ہے، اور تمام اہلکاروں کو مکمل مقدار اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔