ایران پر مجموعی طور پر11 ہزار حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج

لبنان میں توپ خانوں کے ذریعے 14 ہزار 900 حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج

               
April 18, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایران پر بمباری کے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایران میں مجموعی طور پر 10 ہزار 800 حملے کیے ہیں۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق سے متعلق نیوز ایجنسی ’ہرانا‘ نے سات اپریل تک 1701 ایرانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ اسی روز صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں توپخانوں کے ذریعے 14 ہزار 900 حملے کیے گئے جبکہ فضائی بمباری میں 2500 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں حملے کے دوران 165 کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں چھ ہفتوں سے جاری تنازعے میں 2100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔