ایران میں جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب۔120سے زائد افراد گرفتار
حساس مقامات کی معلومات اور کوآرڈینیٹس اپنے ہینڈلرز کو بھیجنے کا الزام ہے۔
April 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک بھر میں 120 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سے وابستہ تھے اور “دشمن کے فوجی حملے کے لیے جاسوسی” کر رہے تھے۔
نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق مشرقی آذربائیجان صوبے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن پر حساس مقامات کی معلومات اور کوآرڈینیٹس اپنے ہینڈلرز کو بھیجنے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ مازندران میں مزید 69 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ صوبہ کرمان میں 51 افراد، جن میں تین مبینہ جاسوسی نیٹ ورکس بھی شامل ہیں، کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا۔