امریکا کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اعلیٰ قیادت، بحریہ اور فضائیہ کو کمزور کیا گیا ہے۔

               
April 18, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم امریکا کسی صورت بلیک میل نہیں ہوگا، خاص طور پر آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی بحری راستے کے معاملے پر۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اعلیٰ قیادت، بحریہ اور فضائیہ کو کمزور کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور معاہدے کے حوالے سے صورتحال جلد واضح ہو جائے گی۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں کنٹرول سخت کرتے ہوئے بحری جہازوں کو ریڈیو پیغامات کے ذریعے احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ جب تک امریکا بحری نقل و حرکت میں رکاوٹیں ختم نہیں کرتا، اس اہم عالمی گزرگاہ پر کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔

ادھر یو ایس سینٹکام کے مطابق بحری ناکہ بندی کی کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

سفارتی سطح پر ایران نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کے دوسرے دور پر ابھی تک رضامندی ظاہر نہیں کی، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ غیر ضروری مطالبات کی صورت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔