کشیدگی بڑھی تو عالمی تیل منڈیاں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔باقر رضا نقدی

ایران کی سب سے بڑی طاقت اس کی زمینی افواج ہیں۔ ایرانی کمانڈر اینچیف

               
April 19, 2026 · بام دنیا

سینئر ایرانی کمانڈر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ ایران کو مکمل فوجی برتری حاصل ہے اور اگر دوبارہ کشیدگی بڑھی تو وہ عالمی تیل منڈیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک انٹرویو میں جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ایران نے ابھی تک اپنے سب سے تباہ کن ہتھیاروں کو استعمال نہیں کیا ابھی بہت سے اہداف ایسے ہیں جنہیں ہم نے نشانہ نہیں بنایا، انہیں ہم اگلے مراحل کیلئے محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں تیل کی پیداوار کو مستقل طور پر روک سکتا ہے، اگر وہ ہمارے بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے تو وہ بھی اپنے بجلی گھروں سے محروم ہو جائیں گے، ایک بیلسٹک میزائل طیارہ بردار جہاز کے ڈیک پر لگ جائے تو تمام طیارے سمندر میں جا گریں گے اور ہزاروں ٹن گولا بارود پھٹ جائے گا، جو امریکا کیلئے قومی تباہی ہوگی۔

جنرل محمد رضا نقدی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی سب سے بڑی طاقت اس کی زمینی افواج ہیں، جو ابھی تک جنگ میں شامل نہیں ہوئیں، خطے میں امریکی اڈے ختم نہ کیے گئے تو ہم خود جا کر انہیں ختم کر سکتے ہیں۔