بحرین کا ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ اقوام متحدہ کو خط

               
April 19, 2026 · بام دنیا

بحرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے اسے مکمل معاوضہ ادا کیا جائے۔

اقوام متحدہ میں بحرین کے مستقل مشن کی طرف سے بین الاقوامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ’سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی مسلسل خلاف ورزی کی، جس میں خلیجی ممالک میں حملے روکنے کا کہا گیا تھا۔

بحرین کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’بحرین میں شہری اہداف اور اہم تنصیبات کو ایران کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ بنانہ تشویشناک ہے۔ کیونکہ ان حملوں سے شہریوں اور رہائشیوں کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔