روس اور یو اے ای کا مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی فوری بحالی پر زور

لاروف اور شیخ عبداللہ بن زاید کا رابطہ، پائیدار امن معاہدے کی ضرورت پر اتفاق

               
April 25, 2026 · بام دنیا

 روس اور متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے اور مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرپا اور مستحکم امن کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں خطے کے تمام ممالک کے جائز مفادات کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی و سفارتی ذرائع سے بحران کے حل کو ترجیح دی جائے گی تاکہ خطے میں پائیدار استحکام ممکن بنایا جا سکے۔