ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ نئے فوجی منصوبوں پر بریفنگ

ایڈمرل بریڈکوپر ۔جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے منصوبے پیش کیے۔

               
May 1, 2026 · بام دنیا

امریکی آن لائن پلیٹ فارم ایکسِیوس کی رپورٹ کے مطابق دو اعلیٰ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اعلیٰ سطحی فوجی بریفنگ دی گئی۔
اس 45 منٹ طویل اجلاس میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے منصوبے پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق ان حکمت عملیوں میں ممکنہ حملوں پر غور شامل تھا، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس تنازع میں اپنے آئندہ اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔